نئی دہلی،10فروری(ایجنسی)صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے او سرینواس ریڈی صدرنشین جاگروتی گروپ کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اگزیکیٹیو کونسل کے لئے نامزد کیا ہے ۔
ایگزیکیٹیو کونسل میں
11ارکان ہیں جن میں 2کو صدرجمہوریہ نامزد کرتے ہیں۔
یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اگزیکیٹیو کونسل یونیورسٹی کی اصل عاملہ باڈی ہوتی ہے اور اسے یونیورسٹی کے انتظام " نظم و نسق " آمدنی اور اثاثہ جات پر نظر رکھنے کے علاوہ انتظامی امور کے اختیار حاصل ہیں۔